MQM PAKISTAN

کراچی سے ایم کیو ایم پاکستان نے میدان مارلیا، سندھ اسمبلی کی 20 نشستوں پر کامیابی

کراچی سے سندھ کی 47 نشستوں میں سے 41 نشستوں کے نتائج جاری کردیئے گئے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے 9، ایم کیو ایم پاکستان نے 20، آزاد امیدواروں نے 10 اور جماعت اسلامی نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔

پی ایس 84 سے پیپلز پارٹی کے یوسف بلوچ 25 ہزار 348 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔

پی ایس 85 پر پیپلزپارٹی کے محمد ساجد 27 ہزار 791 ووٹ لے کر کامیاب

پی ایس 86 پر پیپلزپارٹی کے راجہ عبدالرزاق 15 ہزار 17 ووٹ لیکر کامیاب

پی ایس 87 سے پیپلزپارٹی کے محمود عالم جاموٹ 19 ہزار 220 ووٹ لے کر کامیاب

پی ایس 88 کے آزاد امیدوار اعجاز خان 17 ہزار 580 ووٹ لے کر کامیاب

پی ایس 89 سے پییپلزپارٹی امیدوار سلیم بلوچ 25 ہزار 326 ووٹ لیکر کامیاب

پی ایس 90 کورنگی سے ایم کیو ایم کے شارق جمال 35 ہزار 609 ووٹ لیکر رکن سندھ اسمبلی منتخب

پی ایس 91 کورنگی سے جماعت اسلامی کے محمد فاروق 23 ہزار 499 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

پی ایس 92 پر آزاد امیدوار واجد حسین 28 ہزار 276 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

پی ایس 93 سے آزاد امیدوار ساجد حسین 20 ہزار 372 ووٹ لے کر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے۔

پی ایس 94 پر ایم کیو ایم امیدوار نجم مرزا 24 ہزار 161 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

پی ایس 95 کورنگی سے پیپلزپارٹی کے فاروق اعوان 38 ہزار 616 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔

پی ایس 96 کورنگی سے آزاد امیدوار محمد اویس 16 ہزار 997 ووٹ لیکر رکن سندھ اسمبلی منتخب

پی ایس پر 97 ایم کیو ایم کے شوکت علی 4 ہزار 997 ووٹ لے کر کامیاب

پی ایس 98 پر ایم کیو ایم کے ارسلان پرویز 13 ہزار 903 ووٹ لے کر منتخب

پی ایس 99 سے ایم کیو ایم کے فرحان انصاری 26 ہزار 658 ووٹ لے کر کامیاب

پی ایس 100 سے ایم کیو ایم کے محمد عثمان 21 ہزار 970 ووٹ لیکر کامیاب

پی ایس 101 پر ایم کیو ایم کے معید انور 43 ہزار 80 ووٹ لیکر منتخب ہوگئے۔

پی ایس 103 سے ایم کیو ایم کے فیصل رفیق 15 ہزار 870 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔

پی ایس 105 پر پیپلزپارٹی کے سعید غنی 26 ہزار 168 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

پی ایس 106 سے آزاد امیدوار سجاد علی 20 ہزار 658 ووٹ لیکر کامیاب

پی ایس 107 پیپلزپارٹی کے محمد یوسف 26 ہزار 902 ووٹ لے کر منتخب ہوگئے۔

پی ایس 108 سے ایم کیو ایم کے محمد دلاور 20 ہزار 14 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔

پی ایس 109 پر آزاد امیدوار بلال حسین خان جدون 27 ہزار 854 ووٹ لے کر کامیاب

پی ایس 110 پر آزاد امیدار ریحان 47 ہزار 450 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے

پی ایس 111 سے پیپلزپارٹی کے لیاقت آسکانی 29 ہزار 396 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے

پی ایس 112 سے آزاد امیدوار سر بلند خان 16 ہزار 287 ووٹ لیکر رکن منتخب ہوگئے

پی ایس 113 پر ایم کیو ایم کے فہیم احمد 24 ہزار 465 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔

پی ایس 114 سے آزاد امیدوار محمد شبیر 21 ہزار 531 ووٹ لے کر رکن منتخب ہوگئے۔

پی ایس 115 آزاد امیدوار شاہ نواز جدون نے 20 ہزار 609 ووٹوں سے کامیابی حاصل کرلی

پی ایس 117 سے ایم کیو ایم کے شیخ عبداللہ 11 ہزار 154 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔

پی ایس 118 پر ایم کیو ایم کے نصیر احمد 9740 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے

پی ایس 122 سے ایم کیو ایم کے ریحان اکرم 48 ہزار 170 ووٹ لیکر رکن منتخب ہوگئے۔

پی ایس 123 پر ایم کیو ایم کے عبدالوسیم 17 ہزار 526 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔

پی ایس 124 سے ایم کیو ایم پاکستان کے عبدالباسط نے 31 ہزار 35 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی۔

پی ایس 125 پر ایم کیو ایم کے عادل عسکری 63 ہزار 807 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔

پی ایس 126 سے ایم کیو ایم کے افتخار عالم 38 ہزار 729 ووٹ لے کر رکن منتخب ہوگئے۔

پی ایس 127 پر ایم کیو ایم کے معاذ محبوب 23 ہزار 389 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔

پی ایس 128 سے ایم کیو ایم کے طٰحٰہ احمد خان 34 ہزار 417 ووٹ لیکر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے۔

پی ایس 129 جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان 26 ہزار 296 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

پی ایس 130 ایم کیو ایم امیدوار جمال احمد 38 ہزار 884 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔