Pakistan Peoples Party

حکومت سازی: آصف زرداری اور بلاول لاہور پہنچ گئے، لیگی قیادت سے ملاقات کا امکان

لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں اُن کی لیگی قیادت سے ملاقات اور آئندہ حکومت کے حوالے سے مذاکرات کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے، جہاں اُن کی لیگی قیادت سے لاہور میں نامعلوم مقام پر اہم ملاقات ہوگی۔

لیگی ذرائع کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور اسحاق ڈار آصف زرداری سے ملاقات کریں گے اور نواز شریف کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے۔
مزید پڑھیں: نوازشریف کا پی پی، ایم کیوایم اور جے یو آئی کے ساتھ مل کر مخلوط حکومت بنانے کا اعلان

اس کے علاوہ شہباز شریف آصف علی زرداری کو نواز شریف کی جانب سے وفاق میں مشترکہ حکومت سازی کی دعوت بھی دیں گے۔ ن لیگ کے ذرائع کے مطابق نواز شریف نے شہباز شریف کو وفاق و پنجاب میں حکومت سازی کے لئے تمام تر اقدامات کا مینڈیٹ سونپ دیا۔

اُدھر بلاول بھٹو زرداری بھی اسلام آباد سے کچھ دیر میں لاہور پہنچیں گے اور مذاکرات میں شامل ہوں گے۔ مذاکرات میں بلاول بھٹو، مریم نواز، شہباز شریف اور دیگر رہنما شریک ہوں گے۔
شیئرٹویٹشیئر
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔