Lahore High Court

این اے 128: عدالت نے الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا

ویب ڈیسک
لاہور ہائی کورٹ نے حلقہ این اے 128 میں الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے محفوظ فیصلہ سنایا، آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا کی جانب سے بیرسٹر سمیر کھوسہ نے دلائل دیے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد سلیم پیش ہوئے۔

بعد ازاں عدالت نے انتظامیہ کو نتائج سے متعلق فارم 47 پر عمل درآمد سے روکتے ہوئے 12 فروری کو فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ آج ہی آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا نے این اے 128 میں ووٹ کی گنتی میں شامل نا کرنے کے خلاف درخواست لاہور ہائی کورٹ میں درج کی تھی۔

این اے 128 سے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار عون چوہدری ایک لاکھ 72 ہزار 576 لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ سلمان اکرم راجا 1 لاکھ 53 ہزار 24 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر تھے۔