Election 2024

میرے ایک لاکھ ووٹوں پر ڈاکا ڈالا گیا‘ عالمگیر خان

ویب ڈیسک
کراچی کے حلقہ این اے 236 سے بطور آزاد امیدوار انتخاب لڑنے والے عالمگیر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کو ملنے والے تقریباً ایک لاکھ ووٹوں پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔

فیسبک پر جاری کی گئی ویڈو میں عالمگیر خان کا کہنا تھا انہیں میڈیا کے توسط سے معلوم ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے جانے والے نتیجے میں ان کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد 1154 دکھائی گئی ہے۔

عالمگیر خان کا کہنا تھا کہ عوام اس نتیجے کے خلاف اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پرامن احتجاج کریں۔ انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے بھی اس معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔