این اے 11: آزاد امیدوار کی شکست پر حامیوں نے سرکاری گاڑی جلادی

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 11 سے آزاد امیدوار حاجی سید فرین کی شکست پر احتجاج کے دوران مظاہرین نے سرکاری گاڑی کو آگ لگادی۔

این اے 11 شانگلا سے ن لیگی امیدوار امیر مقام کی کامیابی اور آزاد امیدوار حاجی سید فرین کی شکست پر اُن کے حامی سڑکوں پر نکل آئے۔

سید فرین کے حامیوں نے شانگلا میں ب ھرپور احتجاج کیا، جنہوں نے الزام لگایا کہ ہم نے سرکاری گاڑی سے جعلی ووٹ پکڑے ہیں۔

مظاہرین نے مزید کہا کہ رات تک این اے11سےحاجی سید فرین کی برتری تھی، ہمیں ڈر ہےاب نتائج روک کرتبدیل کردیےجائیں گے۔

شانگلا پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاجی مظاہرین نے سرکاری گاڑی کو آگ لگادی، جس کے بعد مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کا لاٹھی چارج کیا اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔

مظاہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کی کارروائی سے متعلق افراد زخمی ہوئے ہیں۔