Election 2024

خالد مقبول صدیقی نے قومی اسمبلی کی نشست جیت لی

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 248 کراچی سینٹرل 2 سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کامیاب ہوگئے۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 248 کراچی کے 361 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 71 ہزار 536 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ اُن کے مقابل آزاد امیدوار ارسلان خان 58 ہزار 246 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔