Election 2024

مسلم لیگ (ن) کے پاس حکومت کرنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں بچا، محمد زبیر

ویب ڈیسک

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس حکومت کرنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں بچا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے بالکل حیرانی نہیں کہ اس وقت آزاد امیدواروں کی قومی اسمبلی، خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں میں برتری ہے، یہ بے مثال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی نتائج کے اعلان میں غیر معمولی تاخیر نے اس عمل کو مکمل طور پر مشکوک بنا دیا ہے جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے پاس حکومت کرنے کا کوئی اخلاقی اختیار نہیں بچا ہے۔