Election 2024

راولپنڈی: این اے۔54 سے آزاد امیدوار عقیل ملک کامیاب، چوہدری نثار کو شکست

ویب ڈیسک
راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔54 سے آزاد امیدوار عقیل ملک کامیاب ہو گئے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-54، راولپنڈی 4 کے سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عقیل ملک 85 ہزار 912 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔

آزاد امیدوار عذرا مسعود 73 ہزار 694 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

اس حلقے سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے مسلم لیگ(ن) کے سابق رہنما چوہدری نثار علی خان 19ہزار 93 ووٹ لے سکے۔