Election 2024

شانگلہ: این اے-11 میں آزاد امیدوار کے حامی شکست کے بعد انتخابی نتائج پر برہم

ویب ڈیسک
خیبر پختونخوا کے علاقے شانگلہ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے۔ 11 میں شکست پر آزاد امیدوار کے حامیوں نے احتجاج کرتے ہوئے گاڑی کو آگ لگا دی۔

مشتعل مظاہرین نے انتخابی نتائج پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس پر پتھراؤ کیا اور گاڑی کو آگ لگا دی۔

پولیس کی جانب سے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ سے متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔

این اے 11 شانگلہ کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ شانگلہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-11 سے مسلم لیگ(ن) کے امیر مقام 59ہزار 863 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔

اس حلقے سے آزاد امیدوار سید فرین 54ہزار 311 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔