Election 2024

نیت میں کھوٹ ہوتا تو الیکشن کے یہ نتائج نہ ہوتے، وزیر داخلہ

ویب ڈیسک
نگران وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2024 کا انعقاد کڑا امتحان تھا جب کہ انتخابات کے نتائج رات کو زیادہ تبدیل کیے جانے کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے، ہماری نیت میں کھوٹ ہوتا تو الیکشن کے یہ نتائج نہ ہوتے۔

وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کا انعقاد کڑا امتحان تھا، الیکشن کےروز بھی 4 شہری شہید ہوئے، دہشت گردی کے واقعات میں 28 افراد جاں بحق ہوئے۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ انتخابات کے نتائج رات کو زیادہ تبدیل ہونے میں صداقت نہیں، رات ایک بجے تک نتائج دیکھے،صبح 5 بجے تک تقریبا وہی نتائج تھے۔