Election 2024

این اے 176 مظفرگڑھ کا غیر حتمی نتیجہ، پیپلز پارٹی کامیاب

ویب ڈیسک
این اے 176 مظفرگڑھ کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتیجے میں پیپلز پارٹی کے نوابزادہ افتخار احمد خان 53ہزار 801 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

مسلم لیگ (ن) کے سید باسط احمد سلطان بخاری 43ہزار 646 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار جمشید دستی کی اہلیہ نیازیہ دستی 35 ہزار 518 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔