Election 2024

مسلم لیگ(ن) کے رانا ثنااللہ کو فیصل آباد سے آبائی نشست پر شکست

ویب ڈیسک
عام انتخابات 2024 میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ہوا ہے اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ فیصل آباد سے آبائی نشست پر ہار گئے ہیں۔

فیصل آباد سے قومی اسمبلی کی نشست این اے۔100 سے آزاد امیدوار نثار احمد جٹ نے 1 لاکھ 25 ہزار 53 ووٹ لے کر میدان مار لیا۔

غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے رانا ثنااللہ 1 لاکھ 6 ہزار 934 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔