Election 2024

این اے 15مانسہرہ میں بڑا اپ سیٹ: نواز شریف آزاد امیدوار سے ہار گئے

ویب ڈیسک
قومی اسمبلی کے این اے 15 مانسہرہ سے آزاد امیدوار شہزادہ گستاسپ خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا۔

غیر سرکاری، غیر حتمی نتیجے کے مطابق این اے 15مانسہرہ سے آزاد امیدوار شہزادہ گستاسپ خان 99ہزار226ووٹ سے کامیاب رہے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف78ہزار310ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔