Election 2024

این اے 115 شیخوپورہ : میاں جاوید لطیف کو آزاد امیدوار خرم شہزاد ورک سے شکست

ویب ڈیسک
این اے 115 شیخوپورہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف کو آزاد امیدوار خرم شہزاد ورک نے شکست دے دی۔

این اے 115 شیخوپورہ کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار خرم شہزاد ورک ایک لاکھ 30 ہزار 255 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے میاں جاوید لطیف 94 ہزار 144 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔