Election 2024

این اے 128 لاہور : آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا کو شکست، عون چوہدری کامیاب

ویب ڈیسک
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری نے آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا کو شکست دے دی۔

غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق عون چوہدری 172576 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ ان کے مد مقابل آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا 159024 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔