Election 2024

عام انتخابات 2024؛ لاہور کی 30 صوبائی نشستوں پر 9 کے غیر نتائج جاری

عام انتخابات 2024 میں لاہور سے میں ابتک صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں میں سے 9 نشستوں پر غیر حتمی غیر سرکاری نتائج جاری کردیئے گئے۔

لاہور میں 7 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار جبکہ دو نشستوں پرتحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب قرار پائے۔

پی پی 150 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ عمران نذیر 34 ہزار 956 ووٹ لیکر کامیاب آزاد امیدوار عبد الکریم خان 30 ہزار 314 لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 151 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سہیل شوکت بٹ 38 ہزار 232 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار حماد علی 15 ہزار 839 ووٹ حاصل کرسکے۔

پی پی 152 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک محمد وحید 34 ہزار 664 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ قرار آزاد امیدوار نعمان مجید 29 ہزار 676 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 153 سے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سلمان رفیق نے 35 ہزار 232 جبکہ آزاد امیدوار میاں اویس انجم 33 ہزار 27 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 158 سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کامیاب قرار پائے انہوں نے 38 ہزار 642 ووٹ حاصل کیے جبکہ انکے مدمقابل یوسف ولی 23 ہزار 847 ووٹ حاصل کرسکے۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز حلقہ پی پی 159 سے 23 ہزار 254 ووٹ لیکر فاتح قرار پائیں جبکہ آزاد امیدوار مہر شرافت علی 21 ہزار 191 ووٹوں کے ہمراہ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 160 سے مسلم لیگ ن کے رہنما ملک اسد علی نے 26 ہزار 781 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ انکے مدمقابل آزاد امیدوار اعظم خان نیازی 21 ہزار 249 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 171 سے آزاد امیدوار میاں اسلم اقبال 61 ہزار 847 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے انہوں نے مسلم لیگ ن کے امیدوار مہر اشتیاق احمد کو شکست دی، وہ 36 ہزار 955 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 172 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مصباح واجد 31 ہزار 378 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کو شکست دی، وہ 28 ہزار 647 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔