PTI Flag

پی ٹی آئی کا انتخابات میں کامیابی کا دعویٰ؛ ’’عمران خان وزیراعظم ہوں گے‘‘

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی اکثریت ملک بھر کے کئی حلقوں میں آگے ہے، اس لیے پی ٹی آئی اگلی حکومت بنائے گی اور عمران خان وزیراعظم ہوں گے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’سب سے پہلے، میں پی ٹی آئی کے تمام ووٹرز اور کارکنوں کے ساتھ پاکستانی عوام کو بھی مبارکباد دینا چاہتا ہوں، تمام تر خوف اور مظالم کے باوجود، آپ سب باہر نکلے اور اپنا جمہوری حق استعمال کیا۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی کارکنان پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں جشن منایا۔