Election 2024

مصدق ملک نے انتخابی نتائج انکی جماعت کیلئے تسلی بخش نہ ہونے کا تاثر مسترد کردیا

ویب ڈیسک

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مصدق ملک نے اس تاثر کو مسترد کردیا ہے کہ اب تک کے نتائج ان کی جماعت کے لیے تسلی بخش نہیں ہیں۔

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹرٹ ماڈل ٹاؤن سے رات گئے روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آٹھ سے بارہ فیصد نہیں بلکہ نتائج کے ٹرینڈ چالیس فیصد آنے پر واضح ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چند گھنٹے کے انتظار کے بعد چیزیں واضح اور ان کی جماعت کے لیے جیت یقینی ہوجائے گی۔