Election 2024

مک گیا شو، گو نواز گو ہوگیا، سیل لگ گئی بیوپاری اسلام آباد آچکے ہیں: فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مک گیا شو، گو نواز گو ہوگیا۔

جیو نیوز کی الیکشن سے متعلق خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ سیل لگ گئی ہے، بیوپاری اسلام آباد آچکےہیں۔

انہوں نے کہا کہ مک گیا شو، گو نواز گو ہوگیا۔

ان کا کہنا تھاکہ کراچی میں ایم کیوایم کچھ زیادہ ہی سیٹیں لے رہی ہے، کراچی میں سرپرائز ہوگیا۔