Election 2024

حیدرآباد سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس۔61 سے شرجیل میمن کامیاب

ویب ڈیسک

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن حیدرآباد سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس۔61 سے کامیاب ہو گئے۔

پی ایس 61 کے تمام 135 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے شرجیل انعام میمن نے 63 ہزار 638 ووٹ حاصل کیے۔

جمعیت علمائے اسلام(ف) کے امیدوار سعید تالپور 11 ہزار 719 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔