Election 2024

پی پی سندھ اسمبلی کی تیسری نشست پر کامیاب

پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی کی تیسری نشست جیت لی۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 60 حیدرآباد 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جام خان شورو کامیاب ہوگئے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 60 حیدرآباد 1 کے تمام 105 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے جام خان شورو 35352 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے