Election 2024

انتخابی نتائج میں کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ برداشت نہیں کریں گے، ریحانہ ڈار

ویب ڈیسک

آزاد امیدوار ریحانہ ڈار نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج میں کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ برداشت نہیں کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے ریحانہ ڈار نے دعوی کیا کہ ان کے حلقے کا ریٹرننگ افسر انہیں پولنگ اسٹیشن میں داخل نہیں ہونے دے رہا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ان کے عزائم کا بخوبی اندازہ ہے، وہ خواجہ آصف کو بند کمرے میں سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں۔