Election 2024

حملے کی خبر جھوٹی ہے، میں بالکل خیریت سے ہوں، فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے ان پر حملے کے حوالے سے رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بالکل خیریت سے ہوں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ پیغام میں فاروق ستار نے کہا کہ میں کراچی کے حلقہ این اے۔244 سرجانی ٹاؤن میں اپنے مرکزی الیکشن آفس میں موجود ہوں اور بالکل ٹھیک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ جو افواہ ہے کہ مجھ پر اور میری گاڑی پر حملہ ہوا، میرے اور میرے دو محافظوں کے زخمی ہونے کی خبر جھوٹی ہے، میں اور میرے گارڈز بالکل ٹھیک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ افواہ کسی دشمن نے اڑائی ہے جس کا مقصد لوگوں کو خوفزدہ کرنا ہے۔