Election 2024

ووٹوں کی گنتی جاری، این اے 123 کا غیر سرکاری نتیجہ، شہباز شریف 135 ووٹ لے کر آگے

ویب ڈیسک

عام انتخابات 2024 میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے جب کہ غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 123 کے پولنگ اسٹیشن نمبر192 پر سابق وزیراعظم شہبازشریف 135 ووٹ لے کرآگے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کے مد مقابل آزاد امیدوار افضال عظیم پاہٹ 55 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔