Voting

این اے97 میں بعض خواتین ووٹرز کا پولنگ اسٹیشن میں دباؤ ڈالنے کا الزام

فیصل آباد کے حلقہ این اے 97 کی بعض خواتین ووٹرز نے الزام عائد کیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن میں ان پر مخصوص امیدوار کو ووٹ ڈالنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا۔

خواتین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ انہیں مخصوص امیدوار کے نشان پر مہر لگانے کا کہا گیا، پولنگ اسٹیشن119، 208 اور 218 میں ووٹرز کی جانب سے مبینہ دھاندلی کی شکایت کی گئی ہے۔

ووٹرز خواتین نے کہا کہ پولیس پرامن ووٹنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈال رہی ہے، عملہ ووٹرز کو مخصوص پارٹی کے انتخابی نشان پر مہر لگانے کیلئے مجبور کرتا رہا۔

این اے 97 کے امیدوار ہمایوں اختر خان نے واقعات پر الیکشن کمیشن سے رابطہ بھی کیا۔