Vote Counting

عام انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

اسلام آباد: ملک بھر میں عام انتخابات 2024ء کیلیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اور اب ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

ملک بھر میں 12ویں عام انتخابات 2024ء کے لیے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے حوالے سے بھی خاص انتظامات کیے گئے۔ مجموعی طور پر پولنگ پرامن ماحول میں منعقد ہوئی۔