Vote Election

قومی اسمبلی کیلئے سبز اور صوبائی اسمبلی کا سفید بیلٹ پیپر ہوگا

عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے لیے سبز اور صوبائی اسمبلی کے لیے سفید بیلٹ پیپر ہوگا۔

بیلٹ پیپر حاصل کرنے کے بعد ووٹر قومی اور صوبائی اسمبلی کے اپنے پسندیدہ امیدواروں کے انتخابی نشان پر مہر لگائیں۔

ایک ہی امیدوار کے انتخابی نشان پر مہر لگائیں، ایک سے زائد امیدواروں کے انتخابی نشان پر ہرگز مہر نہ لگائیں۔

اگر آپ نے دو امیدواروں کے انتخابی نشان کے درمیانی حصے پر مہر لگائی تو بھی آپ کا ووٹ شمار نہیں ہوگا۔

بیلٹ پیپر فولڈ کرنے کے بعد اس بات کو یقینی بنائیں کہ لگائی گئی مہر کی سیاہی سوکھ چکی ہے۔

بیلٹ پیپر کا کوئی حصہ پھاڑ دینے یا اس پر کسی قسم کی کوئی پرچی چسپاں کرنے کی صورت میں بھی ووٹ شمار نہیں ہوگا۔