کراچی کی متعدد شاہراہوں پر ٹریفک جام

کراچی کی متعدد شاہراہوں پر ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ آئی آئی چندریگر روڈ، آئی سی آئی برج اور گلبائی پر شدید ٹریفک جام ہے۔

اسی طرح شیر شاہ پراچہ چوک پر بھی ٹریفک کی روانی معطل ہے، شیر شاہ سے غنی چورنگی جانے والی سڑک پر ٹریفک جام ہے۔

دوسری جانب کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ہیوی ٹریفک کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ہمارے پاس ہیوی ٹریفک کی پیشگی اطلاعات نہیں تھی۔ الیکشن کی وجہ سے نفری کی کمی کا سامنا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کوشش کر رہے ہیں کہ ٹریفک بحال کریں۔