کراچی میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

کراچی میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پراسرار نوعیت کا دھماکا ہوا ہے جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دھماکا گلشن اقبال لیمو گوٹھ میں ہوا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا، پُراسرار نوعیت کا دھماکا ہے جس کے بارے میں فوری کچھ نہیں کہہ سکتے۔