لودھراں: جھاڑیوں سے نوجوان لڑکی کی مسخ شدہ لاش برآمد

پنجاب کے ضلع لودھراں میں نوجوان لڑکی کی مسخ شدہ لاش ملی ہے، پولیس نے پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کر کے شناخت کےلیے کوششیں شروع کردیں۔

پولیس کے مطابق لودھراں میں ریلوے اسٹیشن کے قریب جھاڑیوں سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی ہے جس کا چہرہ بری طرح سے مسخ ہے اور جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردیا ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق معلوم ہوسکیں گے۔