PML

ن لیگ کے امیدوار کی کارکن کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سامنے آگئی

لاہور کے حلقے این اے 121 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ روحیل اصغر کی کارکن کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ن لیگ کے این اے 121 کے امیدوار شیخ روحیل اصغر کی کارکن سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارکن نے کہا کہ شیخ صاحب گلی میں گندا پانی کھڑا ہوتا ہے۔

شیخ روحیل اصغر نے دیگر کارکانوں کے سامنے اسے دھکے دیے اور تھپڑ مارا۔