عام انتخابات ، پی پی 48 کے امیدوار کو گرفتار کر لیا گیا

نارووال کے حلقہ پی پی 48 میں آزاد امیدوار احسن عباس کو گرفتار کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق احسن عباس کے والد چوہدری غلام عباس نے سماء نیوزسے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ پولیس نے جلسے سے واپسی پر احسن عباس کو گرفتار کیاہے ، احسن عباس کو تھانہ صدر نارووال میں رکھا گیاہے ، بیٹے کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیاہے ۔