کراچی اور لاہور ریلوے اسٹیشنز پر خودکار سیڑھیاں کی تنصیب کا فیصلہ

پاکستان ریلویز نے کراچی اور لاہور ریلوے اسٹیشنز پر خودکار سیڑھیاں اور لفٹس کی تنصیب کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹرین کا سفر کرنے والے مسافروں کی سہولت کیلئے کراچی اور لاہور ریلوے اسٹیشنز پر خود کار سیڑھیاں اور لفٹس کی تنصیب کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی اور لاہور ریلوے اسٹیشنز اسٹیشنز پر ایسکلیٹرز اور ایلیویٹر کی تعداد 4 یونٹس پر مشتمل ہوگی، تنصیب سے مریضوں اور بزرگوں کو سہولت دستیاب ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکار سیڑھیوں اور لفٹس کی تنصیب کے دونوں منصوبوں کی تکمیل 6 ماہ میں متوقع ہے۔