کراچی: تین تلوار پر ہنگامہ آرائی اور پولیس پر حملے، مزید 18 ملزمان گرفتار

کلفٹن میں تین تلوار پر 2 دن قبل ہنگامہ آرائی، فائرنگ، پولیس پر تشدد توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں ملوث مزید 18 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ہے جنہیں پی ٹی آئی کے احتجاج کی آڑ میں توڑ پھوڑ پُرتشدد کاروائیوں اور ہنگاموں کے موقع سے حاصل کیے گئے ڈیجیٹل شواہد میں شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو کراچی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔