کراچی میں کہیں بارش، کہیں بوندا باندی

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ کچھ علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے۔

شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی، ایف بی ایریا، احسن آباد، سپرہائی وے، نیو ملیر میں بارش ہوئی۔

اورنگی ٹاؤن، کورنگی، لانڈھی، سُرجانی ٹاؤن اور نیو کراچی میں بھی بارش ہوئی ہے جبکہ صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، اولڈ سٹی ایریا، لیاقت آباد اور ایف بی ایریا سمیت ملحقہ علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے۔