Ambulance Updates

بولان میں مسلح افراد نے 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے پنجرہ پل کے قریب مسلح افراد نے 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، لیویز نے لاشیں برآمد کرکے شناخت کیلئے سول اسپتال ڈھاڈر منتقل کردیں۔

لیویز حکام کے مطابق گذشتہ شب مچ میں دہشت گردوں کے حملے کے دوران کولپور، گوکرت اور پنجرہ پل کے قریب بھی فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے۔

مسلح افراد نے گوکرت کے قریب پنجرہ پل کے قریب تین افراد کو قتل کردیا، تینوں افراد کی لاشوں کی موجودگی کی اطلاع پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو سول اسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا۔

ایم ایس سول اسپتال ڈھاڈر ڈاکٹر سیف اللّٰہ کے مطابق ایک شخص کی شناخت ڈیرہ غازی خان کے رہائشی عبدالمجید کے نام سے ہوئی ہے تاہم دو افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔