ایف آئی اے نے مونس الہیٰ کے ریڈ وارنٹ کیلئے انٹرپول کو خط لکھ دیا

لاہور: ایف آئی اے نے مونس الہیٰ کے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کیلئے انٹرپول کو مراسلہ بھجوادیا۔

اسپیشل جج سنٹرل کورٹ لاہور نے اس سے قبل منی لانڈرنگ اور کرپشن کیس میں ملزم مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

مونس الٰہی متعدد مرتبہ عدالت اور ایف آئی اے کے جاری کردہ نوٹسوں کو پس پشت ڈالتے رہے اور شامل تفتیش ہونے سے گریزاں رہے ہیں۔

دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ ’جس کیس میں ایف آئی اے نے میرے دوبارہ ریڈ وارنٹ کے لیے انٹر پول کو لکھا ہے اس کیس میں الزام یہ لگایا ہے کہ میرے دوست نے میرے اور میرے والد کی منی لانڈرنگ کے لیے آف شور کمپنی بنائی‘۔

مونس الہٰی نے لکھا کہ ’یہ اتنے نالائق ہیں کہ جس کمپنی کو ہمارے ساتھ جوڑ رہے ہیں وہ کمپنی تب بنی تھی جب میری اور میرے دوست کی عمر 3 سال تھی‘۔