پرویز الہٰی کے حلقہ پی پی 32 سے بیلٹ پیپر کی چھپائی روکنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے حلقہ پی پی 32 سے بیلٹ پیپر کی چھپائی روکنے کا حکم دے دیا۔

پرویز الہٰی کی جانب سے انتخابی نشان مور الاٹ کرنے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے درخواست کے حتمی فیصلے تک چھپائی روکنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار پی پی 32 گجرات سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہے ہیں، سپریم کورٹ نے پرویز الہٰی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی۔