MQM PAKISTAN

آخری دس دن میں یہی ہونا ہے تو بتا دیا جائے، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارے دفتر پر حملہ کیا گیا، نگراں حکومت کی ذمے داری تھی کہ تحفظ فراہم کرے، آخری دس دن میں یہی ہونا ہے تو بتا دیا جائے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کے لوگ اپنے لوگوں کو ووٹ ڈالیں گے، ہم ساتھیوں کی لاشیں اٹھانے پر مشتعل بھی نہ ہوں۔

مصطفیٰ کمال نے ڈاکٹر عاصم کو ایم کیو ایم کے کارکن کے قتل کا ذمہ دار قرار دے دیا

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھیوں کی شہادت پر پیپلز پارٹی نے جسٹیفکیشن دی ہے، ہم پولیس سے حساب مانگیں گے، پولیس کے خلاف بھی مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پولیس ظلم میں برابر کی شریک ہے، صبر کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں، شہر کا امن خراب ہو رہا ہے۔