PTI

لوگ اب دینی مدارس کو چندہ نہیں دیتے، شیر افضل مروت

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لوگ اب دینی مدارس کو چندے نہیں دے رہے ہیں۔

ٹانک میں خطاب کے دوران شیر افضل مروت نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان تمام اضلاع میں بھائی بیٹوں کو ٹکٹ دیکر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ اب دینی مدارس کو چندے نہیں دے رہے، آج ڈیرہ اسماعیل خان میں علی امین کی الیکشن مہم کا افتتاح کروں گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں مگر عوام نے تمام رکاوٹیں ہٹادیں۔