PTI Flag

پرویز خٹک کی مولانا فضل الرحمان، ایمل ولی پر تنقید

پرویز خٹک کی فضل الرحمان، ایمل ولی پر تنقید
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی) پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمان اور ایمل ولی خان کو ہدف تنقید بنالیا۔

نوشہرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ عوام کو مولانا فضل الرحمان اور ایمل ولی خان کی کرپشن بھی نظر آچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے پختونوں کے نام پر سیاست کرکے پختون عوام کو دھوکا دیا جبکہ فضل الرحمان نے اسلام کے نام پر ہمیشہ اسلام آباد کی سیاست کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی پی نے مزید کہا کہ کرپشن کے میدان میں نواز شریف، آصف زرداری اور بانی پی ٹی آئی بازی لے گئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سب نے جھوٹے منشور پر دھوکا دے کر اپنی تجوریاں بھریں۔