PTI

اسد قیصر جلسے کے دوران نوجوان کی بات پر غصے میں آگئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر جلسے کے دوران نوجوان کی بات پر غصے میں آگئے۔

صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں اسد قیصر تقریر کررہے تھے کہ وہاں موجود نوجوان نے ان سے سوال پوچھ لیا۔

نوجوان نے اسد قیصر سے کہا آپ ایک کام بتائیں جو ہمارے علاقے میں کروایا ہو۔ اس پر اسد قیصر نے کہا کہ ووٹ جس کو دینا ہے دیں، بات سلیقے سے کریں۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد علاقے کے مسائل حل کروں گا۔