IPP Party FLag

اے این پی نے پنجاب میں آئی پی پی کےامیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا

عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) نے پنجاب میں استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کےامیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کو عام انتخابات 2024 سے قبل بڑی کامیابی مل گئی ہے کیونکہ اے این پی نے پنجاب میں آئی پی پی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

اے این پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری امیر بہادر خان نے صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے آئی پی پی کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

امیر بہادر خان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھرمیں عبدالعلیم خان اور اُن کے پینل کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

علاوہ ازیں ہزارہ ویلفیئرایسوسی ایشن کے چیئرمین بشیر احمد نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور ان کی حمایت کا اعلان کیا۔

اس حوالے سے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ میرا منشور عام آدمی کے کام آنا اور بلا تفریق خدمت یقینی بنانا ہے۔

صدر آئی پی پی نے کہا کہ شاہدرہ اور مضافاتی علاقوں کو ہر لحاظ سے اپ گریڈ کرنا ہماری اولین ترجیح ہوگی، عام انتخابات میں اے این پی اور ہزارہ برادری کے ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔