PTI Flag

بانی پی ٹی آئی نے مجھے 3 بار صدر پاکستان بنانے کی آفر کی تھی، اسد قیصر

تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے 3 بار صدر پاکستان بنانے کی آفر کی تھی۔

صوابی میں انتخابی جلسے سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ میں نے صرف پروٹوکول کی وجہ سے صدر پاکستان کا عہدہ نہیں لیا۔ میں نے علاقے کی تعمیر اور ترقی کےلیے اسپیکر شپ کا عہدہ لیا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ امریکا نے بانی پی ٹی آئی سے پاکستان میں اڈے مانگے تھے، واشنگٹن کو انکار کیا، جس کی وجہ سے آج وہ جیل میں ہیں۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سلیکشن ہوچکی ہے۔