کینیڈا میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ

کینیڈا میں حادثے کا شکار ہونے والا چارٹرڈ طیارہ کان کنوں کو لے کر جا رہا تھا، فوٹو: فائل

اوٹاوا: کینیڈا کے شمالی علاقے میں کان کنوں کو لے جانا والا ایک چھوٹا مسافر طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی جوائنٹ ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر نے بتایا کہ ایک انجن والے چھوٹے طیارے نے فورٹ اسمتھ سے پرواز بھری تھی تاہم ٹیک آف کے فوری بعد اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا۔

جس پر ریسکیو آپریشن کے لیے امدادی ٹیمیں بھیجی گئیں اور قصبے کے اسپتال میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے پروٹوکول کو فعال کردیا گیا۔ طیارے کا ملبہ ایک کلومیٹر کی دوری پر مل گیا۔