IPP Party FLag

جہانگیر ترین نے نواز اور شہباز کے ساتھ مل کر معیشت کو سنبھالنے کا اعلان کر دیا

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہاہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف کے ساتھ مل کر معیشت کو ایسی جگہ پہنچائیں گے لوگ کہیں گے کمال ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کا کہناتھا کہ الیکشن ملک کی قسمت کو سنبھالتے ہیں، ووٹ کی طاقت کو جیسے استعمال کریں گے ، ویسا ملک بنے گا، ملتان ، جنوبی پنجاب ، پاکستان بھر کیلئے کوشاں رہوں گا، معیشت چمکے گی تو روز گار ملے گا ۔