PTI Candidate

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے اتوار کو انتخابی مہم شروع کردیں، بیرسٹر علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اتوار کو سب اپنی انتخابی مہم شروع کردیں۔

ایک بیان میں بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ ابھی تک مجبوراً انتخابی مہم سوشل میڈیا یا کارنر میٹنگ کی صورت میں ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے انتخابی نشان لے لیا گیا ہے مگر لوگوں کو پتا ہے ہمارا کونسا امیدوار ہے۔