شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو جواب دے دیا

شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو جواب دے دیا
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے بلاول بھٹو کو جواب دے دیا۔

اپنے حلقہ انتخاب این اے 123 میں خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ لاہور میں پانی کی بات وہ کرتے ہیں، جن کے اپنے صوبے میں پانی نہیں ملتا۔

بلاول بھٹو زرداری کی گزشتہ روز کی تقریر پر ردعمل میں شہباز شریف نے کہا کہ پوچھتا ہوں کہ وہ کون تھا جس نے اسپتال بنائے مفت علاج کرایا؟

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں طلبہ کر مزید تعلیمی وظائف اور لیپ ٹاپس دیں گے۔