کویت کیساتھ ایک ارب ڈالر کا فنڈ قائم کرنیکی تیاریاں مکمل

اسلام آباد: پاکستان نے مائننگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلیے کویت کے ساتھ 1 ارب ڈالر کا فنڈ قائم کرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

پاکستان کی جانب سے ایک سرکاری کمپنی کو اس حوالے سے نامزد کیا گیا ہے، جبکہ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان ابتدائی میٹنگ بھی ہوچکی ہے، جس میں کویتی کمپنی نے رینیوایبل انرجی میں استعمال ہونے والی دھاتوں کی مائننگ میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید معاملات کو طے کرنے کیلیے تفصیلی ورکنگ پلان جلد جوائنٹ ورکنگ گروپ میں پیش کیا جائے گا۔