MQM PAKISTAN

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی پیپلز پارٹی میں شامل

پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

کراچی میں ڈاکٹر عاصم حسین نے اس حوالے سے کہا کہ اسلم آفریدی ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن تھے، ایم کیوایم آخری سانسیں لے رہی ہے۔

اسلم آفریدی نے کہا کہ کئی ساتھی جو گمراہ ہوئے تھے وہ واپس لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بہت لمبی لائن ہے یہ تو صرف ٹریلر ہے۔